معروف 24 سالہ کورین اداکار و کے پاپ گلوکار پارٹی میں بھگڈر مچنے سے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار اور اداکار لی جیہان ان لوگوں میں شامل تھے جو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں بھگڈر مچنے کے سانحے میں ہلاک ہوئے۔
اداکار لی جیہان پہلی مرتبہ 2017 میں مشہور بوائے بینڈ مقابلہ سیریز ’پروڈیوس 101 ‘ میں نمودار ہوئے تھے اور 2019 میں کورین ڈرامہ ’ٹوڈے واز این ادر نامہون ڈے ‘میں کام کیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ایٹاؤن میں ہیلووین تقریب کے اندر بھگدڑ مچنے سے 154 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں 26 غیر ملکی اور کم از کم چھ کم عمر بچے شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
