دوست کی شادی میں مختلف گانوں پر ڈانس کر کے راتوں رات وائرل ہونے والا یہ گروپ آج پوری دنیا میں مشہور ہے۔
کچھ دن قبل ایک گروپ نے اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں پاکستانی اور بالی ووڈ کے گانوں پر منفرد ڈانس کر کے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس گروپ کا تعلق ناروے سے ہے اور اسے کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستانی نژاد جڑواں بھائیوں سلیمان ملک اور بلال ملک نے بنایا ہے جس کا نام کویک اسٹائل ہے۔
اس گروپ میں ان کے بچپن کے دوست ناصر سیری خان بھی شامل ہیں جوکہ تھائی نژاد نارویجن شہری ہیں جبکہ یہ گروپ شہرت کی بلندیوں تک پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے گانے ” کانا یاری “ اور بالی ووڈ گانے ” کالا چشمہ “ پر شاندار ڈانس سے پہنچا ہے۔
آج کل یہ گروپ دبئی کی روشنیوں میں بلند و بانگ عمارتوں کے سامنے اپنی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہا ہے۔
حال ہی میں کویک اسٹائل نے دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
