Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ نے ساجد خان کے حوالے سے شرمناک انکشاف کردیا؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

Now Reading:

بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ نے ساجد خان کے حوالے سے شرمناک انکشاف کردیا؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

سنہ 2019ءمیں متعدد خواتین کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام کی زد میں آنے والے بھارتی فلم پروڈیوسر ساجد خان کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 16میں شامل کیے جانے پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔

وہ تمام خواتین سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے ’می ٹو مہم‘ میں ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ ان میں ایک اداکارہ شرلین چوپڑا بھی ہیں جنہوں نے اب مدد کے لیے سلمان خان کو پکار لیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے کہا ہے کہ ساجد خان نے خود کو میرے سامنے برہنہ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں اس کے عضو مخصوصہ کو صفر سے 10کے درمیان ’ریٹ‘ کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں بگ باس کے ہاﺅس میں جاﺅں گی اور اسے ریٹ کروں گی۔

بگ باس کے میزبان سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں شرلین چوپڑا نے لکھا کہ ”سلمان خان!پلیزاس معاملے میں اسٹینڈ لیں اگر میں آپ کی قریبی خاتون دوست یا رشتہ دار ہوتی اور میرے ساتھ ساجد خان نے یہ گھٹیا حرکت کی ہوتی تو آپ پھر بھی اس کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیتے؟ سلمان سر، کیا آپ ساجد خان کی جنسی ہراسگی کی متاثرہ خواتین کے ’بھائی جان‘ بن سکتے ہیں۔“

Advertisement

واضح رہے کہ شرلین چوپڑا کے علاوہ ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرنے والی اداکاراﺅں میں جیا خان، مندنا کریمی، ڈمپل پاﺅل، سلونی چوپڑا، ریچل وائٹ، سمرن سوری اور آہنہ کمارا شامل ہیں۔

ایک خاتون صحافی کرشمہ اوپادھیائے نے بھی ساجد خان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس کے علاوہ ساجد خان کے بگ باس سیزن 16کا حصہ بننے پر مندنا کریمی احتجاجاً شوبز انڈسٹری ہی چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر