
کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے دوران انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات پیرس میں میکا بین کی موت کی وجہ کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ بنی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میکا بین جن کا اصل نام مائیکل بنجمن ہے، پیرس میں 20،000 کی گنجائش والے ایکور ایرینا میں ہیٹی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کنسرٹ ہال کی انتظامیہ نے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر بتایا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
https://twitter.com/Jennifer_Arcuri/status/1581667463024238600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1581667463024238600%7Ctwgr%5Eefa427abda2929258c67b1d66586508504ecd90b%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Farynews.tv%2Fhaitian-singer-mikaben-dies-during-paris-concert%2F
ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نوجوان اور انتہائی باصلاحیت فنکار مائیکل بنجمن ‘میکابین’ کی اچانک موت سے صدمے میں ہوں، ہم نے ہیٹی موسیقی میں ایک اہم شخصیت کو کھو دیا ہے۔
[1/2]
Je suis bouleversé par la nouvelle de la mort subite du jeune et très talentueux artiste Michael Benjamin « Mikaben ». C'est une grande référence de la musique haïtienne qui vient de s'éteindre.
— Dr Ariel Henry (@DrArielHenry) October 15, 2022
واضح رہے کہ میکابین 1981 میں پیدا ہوئے، وہ مشہور گلوکار لیونل بنجمن کے بیٹے ہیں۔
گلوکار میکا بین کی اہلیہ وینیسا نے ایک پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے فون نہ کریں ،میں بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ میں نے اپنا دوسرا نصف کھو دیا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News