Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمان علی کی فواد اور ماہرہ سے متعلق متنازع بیان پر وضاحت

Now Reading:

ایمان علی کی فواد اور ماہرہ سے متعلق متنازع بیان پر وضاحت

معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے فواد خان اور ماہرہ خان سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد ماہرہ خان اور فواد خان کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس شو کے دوران مجھ سے سوال کیا گیا کہ اگر یہ تمام لوگ اداکار نہ ہوتے تو پھر زندگی کے کس شعبے سے منسلک ہوتے تو میں نے اس سوال پر صرف اپنی رائے دی تھی کہ مجھے وہ لوگ اپنی شخصیت کے حساب سے کس شعبہ زندگی کے لیے بہتر لگتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایمان علی نے ایک شو کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں سعید بظاہر اپنے پنجابی انداز سے دودھ یا دہی بیچنے والے لگتے ہیں جبکہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا کہ وہ ایک بہت اچھی ویڈیو جوکی تھیں، اس لیے انہیں ویڈیو جوکی ہی رہنا چاہیئے تھا جبکہ فواد خان کبھی اچھے اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں بن سکتے۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ٹچ بٹن کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی غربت، جدوجہد اور امیر ہونے کے بارے میں انکشاف کیا۔

اداکارہ ایمان نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے،میں استعمال شدہ کپڑے پہن کر بڑی ہوئی ہوں، میں نے اپنی شادی کا خرچ خود اٹھایا، مجھے یاد نہیں کہ میں نے عید کے نئے کپڑے کبھی سلائے تھے،ان سب کے باوجود محنت جاری رکھی اور پیسے بچانے کے سمجھدار طریقے تلاش کیے۔

انہوں نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ میں اپنے شوہر بابر سے زیادہ امیر ہوں،اور یہ ایک حقیقت ہے، میں نے اپنی کمائی ہوئی ایک ایک پائی بچائی اور پھر اسے جائیداد خریدنے میں استعمال کیا، میں نے پلاٹ اور گھر خریدے اور یہاں تک کہ بابر کو یہ چیز پسند ہے اور وہ تسلیم کرتا ہے کہ میں اس سے زیادہ امیر ہوں۔

یاد رہے کہ ایمان علی نے ماہِ میر، بول، خدا کے لیے اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر