پاکستان میوزِک انڈسٹری کی نئی ٹیلنٹڈ حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی۔
آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایوا بی کی نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر تصویر آویزاں کی پوسٹ شئیر کی ہے۔
انہوں کے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ایوا بی ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہونے والی پہلی سحر انگیز بلوچ گلوکارہ ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اسپاٹی فائے نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ ایکوئل پاکستان کی دیگر پاکستانی خواتین فنکاروں کے ساتھ ان کے کام کو بھی سنیں۔
یہ خبر سامنے آتے ہی کئی پاکستانی مشہور شخصیات نے گلوکار کو مبارکباد دی۔
گلوکارہ ایوا بی اس وقت بہت خوش ہیں کیونکہ ٹائمز اسکوائر پر ان کی تصویر کو آویزاں ہونا ایک شاندار کامیابی ہے اور پاکستان کے لیے ایک فخریہ لمحہ ہے۔
واضح رہے کہ ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے موسیقی کی دنیا میں پہچان ملی۔
ایوا بی نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2014ء میں کیا اور اب تک وہ میوزک انڈسٹری کے کچھ نمایاں ناموں کے ساتھ کام کر چکی ہیں جن میں علی گل پیر، انس بلوچ اور مومنہ مستحسن شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
