سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے سن آف مولا جٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
اداکار حیدر سلطان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن آف مولا جٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سن آف مولا جٹ کی کہانی بھی ناصر ادیب لکھ رہے ہیں، فلم میں مولا جٹ کا کردار میں خود ادا کرونگا، فلم میں نوری نتھ کے کردار سمیت سب فائنل ہوچکا ہے۔
اداکار نے کہا کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ان فنکاروں کے بچوں کو شامل کیا جائے گا جو 1979 کی مولا جٹ میں کام کرچکے ہیں۔
صحافی نے حیدر سلطان سے سوال کیا کہ آپ کو دکھ نہیں ہوا، سلطان راہی کے بیٹے کو والد کے کردار کے لیے نہیں چنا گیا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں نہیں تھا، ویسے بھی یہ چوائس ڈائریکٹر کی ہوتی ہے وہ جسے چاہے فلم میں لے۔
حیدر سلطان نے کہا کہ مولا جٹ جب بھی بنے نام ہمیشہ سلطان راہی کا ہی رہے گا، دی لیجنڈ اف مولا جٹ میں ہالی ووڈ ٹچ نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کچھ لوگوں کو سمجھ آئے گی کچھ کو نہیں، مگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا رسپانس اچھا آرہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
