پاکستان کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں اپنے ڈائریکٹرز کی جانب سے بہت ڈانٹ پڑتی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ میں شوٹ سے گھر واپس جا کر بہت روتی تھی کیونکہ انہیں یہ کہا جاتا تھا کہ آپ کو اداکارہ صرف اس لیے نہیں بنا سکتے کہ آپ خوبصورت ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بعدازاں اداکارہ انمول بلوچ نے سخت محنت کی اور اب وہ انڈسٹری کی چند مشہور اداکاراؤں میں شامل ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اداکاری کا شوق تھا لیکن اداکاری کرنا نہیں آتی تھی۔
انمول بلوچ نے کہا تھا کہ میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر ایکٹریس لکھ دیا، آئی ڈی پر اپنی کچھ تصاویر بھی لگا دیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ایک دن میرے پاس پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا کی جانب سے کال آئی جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ایک پروجیکٹ چل رہا ہے اور اس میں مجھے ایک کردار کو نبھانے کیلئے ایکٹریس کی ضرورت ہے، مجھے لگتا ہے کہ آپ وہ کردار نبھا لیں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انمول بلوچ نے کہا تھا کہ پہلے میں سمجھی کہ کوئی مذاق کر رہا ہے، پھر میں نے انکی پروفائل دیکھی، انہوں نے کافی پروجیکٹ کیے ہوئے تھے۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ کال کے بعد میں نے امی سے پوچھا تو انہوں نے انکار کر دیا لیکن میں نے انکی مخالفت کی اور پھر محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ گھر آجائیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انمول بلوچ نے کہا تھا کہ محسن مرزا کی یہ بات سن کر میں تھوڑا گھبرا گئی تھی لیکن جب میں نے انسے مزید سوالات کیے تو انہوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا میرے گھر میں شوٹ بھی ہوتا ہے اور آگے جو پروجیکٹ کر رہا ہوتا ہوں اس کی سکرپٹ ریڈنگ بھی ہوتی ہے آپ یہاں آ جاؤ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا تھا کہ محسن مرزا سے بات کرنے کے بعد میں انکے گھر اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی اور وہیں سے میرا یہ سفر شروع ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News