پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے معافی مانگنے کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن نے انہیں لائیو شو میں سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد خود آکر گلے لگا کر معافی مانگی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عروہ حسین نے بتایا کہ ہم دونوں میں فلم کی شوٹنگ کے درمیان ایک تنازع ہوا تھا جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں وہ خود میرے پاس آئے اور گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ آپ میری بیٹی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں معاف کردیا مگر ایک بات میں نے ان سے کی تھی کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عروہ کے ساتھ کام کرنے کو خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
