Advertisement
Advertisement
Advertisement

سارہ علی خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر معروف بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑدی

Now Reading:

سارہ علی خان کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر معروف بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑدی

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سارہ علی خان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ‘شُبمن گل’ کے تعلقات گہرے ہو رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے نا تو اداکارہ نے کوئی بات کی تھی اور نا ہی اب تک کرکٹر نے کچھ کہا، لیکن ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شُبمن سے اس موضوع پر بات کی گئی جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔

بھارتی بیٹر سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ ‘بالی وڈ کی سب سے فِٹ اداکارہ کونسی ہیں؟’، بغیر کسی سوچ بچار کے شُبمن نے سارہ علی خان کا نام لیا۔

پھر کرکٹر سے میزبان نے پوچھا ‘کیا آپ اور سارہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ کیونکہ اس حوالے سے کافی افواہیں ہیں’۔

Advertisement

جواب میں شُبمن ہلکا سا مسکرائے اور مختصراً کہا ‘شاید’، جس پر میزبان نے کہا ‘سارا کا سارا سچ بولو’۔

شُبمن گل نے کہا ‘سارا کا سارا ہی سچ بول دیا، شاید ہاں کر رہا ہوں، شاید نہیں کر رہا’۔

واضح رہے اس سے قبل شُبمن گل سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو ڈیٹ کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بھی کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر