بھارت کے معروف اداکارہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کی نیم پلیٹ تبدیل کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی رہائشگاہ منت کی نئی نیم پلیٹ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے گھر کا مرکزی دروازہ اہلخانہ اور دوستوں کے داخل ہونے کی جگہ ہے، تو نیم پلیٹ مثبت توانائی کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔
The main door of your home is the entry point for your family and friends. So the name plate attracts positive energy… we chose a transparent material with glass crystals that emit a positive, uplifting and calm vibe. #GauriKhanDesigns pic.twitter.com/BklQDZdmxT
Advertisement— Gauri Khan (@gaurikhan) November 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ٹرانسپیرنٹ میٹریل اور کرسٹل کا انتخاب کیا جن سے مثبت اور پرسکون احساس ملتا ہے۔
واضح رہے کہ نئی نیم پلیٹ حال ہی میں نصب کی گئی ہے اور اسے گوری خان نے خود ڈیزائن کیا ہے۔
منت کی نیم پلیٹ اور داخلی راستہ شاہ رخ خان کے مداحوں میں بہت مقبول ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں اکثر مداح آتے ہیں اور تصاویر لیتے ہیں، پھر ان تصاویر کو کئی مدتوں تک شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
