Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیروز خان نے علیزے سلطان کے خلاف نئی درخواست عدالت میں دائر کردی

Now Reading:

فیروز خان نے علیزے سلطان کے خلاف نئی درخواست عدالت میں دائر کردی

معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔

کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس دوران اداکار فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت 5 نومبر جبکہ بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کو 29 نومبر تک ملتوی کردیا۔

Advertisement

اس موقع پر وکیل فیروز خان فائق جاگیرانی کا کہنا تھا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے،علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی۔

وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر علیزے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب علیزے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائیں کیوںکہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کیلئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔

فیروز خان کے وکیل نے بچوں سے دادا دادی کے ملنے کی بھی درخواست دائر کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر