’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے فلم دیکھنے کے بعد کال کر کے تعریفیں کیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے انکشاف کیا کہ مولا جٹ دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے بلال لاشاری کو کال کرکےتعریفیں کی۔
گوہر رشید نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے، کیوں کہ جو فلم ہماری ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اسے اتنی پذیرائی ملنا فخر کی بات ہے۔
گوہر رشید کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کے ایک نامور ہدایتکار کا سنیما جاکر پاکستانی فلم دیکھنا اور پھر پاکستانی ڈائریکٹر کو اپروچ کرکے ان سے بات کر کے فلم کی تعریف کرنا فخر کی بات ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گوہر رشید نے اسے دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ کے ہدایتکار بلال لاشار کی محنت کا صلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ محدود وسائل میں بھی اگر اچھی نیت کے ساتھ اچھا کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہر طرف سے عزت دیتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم دی لیجنڈ ا ٓف دی مولا جٹ 200 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
