
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نئی انسٹا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی گئی ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے ہاں کردی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ ملائیکہ کو اس پوسٹ کے بعد سے مداحوں کی جانب سے مبارکباد موصول ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل ملائیکہ اروڑا اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔
شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News