بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گل فینز کی موجودگی میں اپنے ہی باڈی گارڈ پر بھڑک اُٹھیں۔
حال ہی میں شہناز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں اپنے باڈی گارڈ پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گل کے ارد گرد مداحوں کا رش لگا ہوا ہے اور اس دوران ان کا باڈی گارڈ فینز کو دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
#ShehnaazGill: She scolded the bodyguard and told him not to say anything to fans. She took a picture with her every fan.✨ pic.twitter.com/JcWucSVEIP
Advertisement— ♡ (@jaadafahoo) November 18, 2022
اسی دوران گارڈ نے ایک مداح کو دھکا دیا تو شہناز گل اپنے باڈی گارڈ پر بھڑک گئیں اور کہا کہ آرام سے، کیا پرابلم ہے، پینک کیوں کر رہے ہو؟ مداحوں کو قریب آنے سے مت روکیں، یہ تصویریں ہی بنوانے تو آرہے ہیں۔
مداحوں کو شہناز گل کا اپنے باڈی گارڈ پر غصہ کرنا بہت پسند آیا جس کے بعد انہوں نے تالیاں بجا کر ان کے اس عمل کو سراہا۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ شہناز گل ان دنوں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں اور یہ واقعہ بھی وہیں پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News