پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان نے معروف کامیڈین و اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مشہور زمانہ شو 50-50 سے اسماعیل تارا کی ماضی کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
انہوں نے یہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اسماعیل تارا صاحب، یقین نہیں آرہا کہ وہ انتقال کر گئے ہیں۔
عدنان سمیع نے لکھا کہ اسماعیل تارا ایک ماہر کامیڈین تھے، ہم ان کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے اپنے مزاح کے ذریعے ہماری زندگی کو خوشگوار بنایا۔
AdvertisementIsmail Tara Sahib… A glimpse into his comedic genius…#IsmailTara#FiftyFifty pic.twitter.com/oyMrlDXLRn
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 24, 2022
گلوکار نے اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔
واضح رہے کہ اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔
اداکار کے انتقال کی تصدیق اہلخانہ نے کی، وہ تین روز سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
اداکار اسماعیل تارا نے متعدد ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں لازوال کردار ادا کیے۔
ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ‘ففٹی ففٹی’ سب سے نمایاں ہے، اور انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
