ماہرہ خان نے مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے لیے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹارماہرہ خان حال ہی میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں اپنی شارٹ فلم’پرنس چارمنگ‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
اس مختصر فلم کو گزشتہ سال پاکستانی سپراسٹار شہریار منور نے بطور رائٹر اور پیش کیا تھا جس میں ماہرہ خان اور زاہد احمد پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پرنس چارمنگ کو بہت منفرد اور تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا تھا جس کی کہانی شادی کے بعد کے ڈپریشن پر مبنی ہےجو کہ ہمارے جدید دور میں ایک بہت ہی حقیقی مسئلہ ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کو دیا جاتا ہے جو شادی کے بعد ڈپریشن کا شکار ہیں اور اسے خاموشی سے برداشت کر رہی ہیں‘۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ’ہمارا معاشرہ اس پر بات نہیں کرتا، ہم ایسے موضوعات کو ممنوع سمجھتے ہیں اور پھر بھی ہم یہاں ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مجھے خوشی ہے کہ اس کردار نے سامعین کے دلوں کو چھو لیا، یہ ان کرداروں میں سے ایک ہے جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔ میں اپنے پیارے دوست شہریار منور کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
