پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو ایک بار پھر گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
حال ہی میں عروج آفتاب کو بھارتی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ساتھ ان کے گانے ’اُدھیڑو نا‘ کے لیے گریمی ایوارڈ کی’بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں دوسری بار نامزد کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عروج آفتاب کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گریمی ایوارڈز میں سال 2023ء کے لیے نامزدگی سے متعلق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔

اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے گریمی ایوارڈز میں دوسری بار نامزدگی ملنے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت جذباتی اور بہت خوش ہوں۔
ساتھ ہی گلوکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔
عروج آفتاب نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ او میرے خدا! (اُدھیڑو نا) کو گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
گلوکارہ نے ہنستے ہوئے خود کو، انوشکا شنکر، مایو گلکرسٹ اور ندجے نوردھوئس کو یہ نامزدگی ملنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ میں ابھی جہاز کے اس ہال میں ہوں، ہم تقریباً 20 منٹ میں پرفارم کرنے والے ہیں اور میں نہیں جانتی کہ میں یہ کیسے کروں گی لیکن یہ بہت زبردست ہے۔
واضح رہے کہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے بھی گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
