Advertisement
Advertisement
Advertisement

جم میں فنکاروں کی اموات کی وجہ کیا ہے؟ سنیل شیٹی نے راز سے پردھ اٹھادیا

Now Reading:

جم میں فنکاروں کی اموات کی وجہ کیا ہے؟ سنیل شیٹی نے راز سے پردھ اٹھادیا

بالی ووڈ کے ماضی کے سُپر ہیرو سنیل شیٹی نے فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات کی وجہ بتا دی۔

انڈسٹری کے فٹ اداکاروں میں شمار کئے جانے والے سنیل شیٹی نے حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کی جِم میں اموات کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’ورزش نہیں بلکہ مسئلہ اُن سپلیمنٹس میں ہے جو فنکار استعمال کرتے ہیں‘۔

سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ’سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز جو فنکار استعمال کرتے ہیں وہ ان کی موت کا سبب بن رہا ہے یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک‘۔

انہوں نے کہا کہ ’صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت بہتر کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں ہے بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے‘۔

سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں؟

Advertisement

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں فنکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

انڈسٹری کی مشہور شخصیات جیسےسدھارتھ شکلا، راجو شریواستو، سدھانت سوریاونشی سمیت سلمان خان کے 50 سالہ باڈی ڈبل ساگر پانڈے کی جم ورزش کے دوران  ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی جبکہ ساؤتھ  فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پونیتھ راجکمار بھی 2021 میں جِم میں ورزش کے دوران  ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر