پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ امر خان کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر امر خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں اپنے دوست کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے شاندار پوز دے رہی ہیں۔
امر خان کی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ “ڈائن” کے کردار کے بعد انہیں ہارر ڈراموں کے 7 اسکرپٹس آفر ہوئے لیکن انہیں لگتا ہے کہ ڈائن کا کردار کرنے کے بعد یہ چیپٹر کلوز ہوگیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اچھا اسکرپٹ آفر ہوا تو وہ ضرور ہارر ڈرامہ کریں گی البتہ ابھی ہارر کیٹیگری میں ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ایک سوال کے جواب میں امر خان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں “وہاج علی” اور “احمد علی اکبر” جبکہ بالی ووڈ سے آفر آئی تو “پنکج تریپاٹھی” کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ امر خان متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News