Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیا بچن نے امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا

Now Reading:

جیا بچن نے امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا

ماضی کی معروف اداکارہ جیا بچن نے اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا ہے۔

اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دا ہیل ناویا“ میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے دلچسپ انکشافات کئے۔

جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام جاری رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 بجے تک کام کرنے والی بن جائے۔

جیا بچن نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کے ساتھ اور اچھے پروجیکٹس میں کام کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھے بلایا اور کہا کہ ’میرے والدین کہہ رہے ہیں کہ تم جیا کے ساتھ چھٹیاں منانے نہیں جا سکتے، اگر تم اس کے ساتھ چھٹیاں منانے جانا چاہتے ہو تو تم اس سے شادی کر لو۔ امیتابھ نے مجھ سے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ جس پر میں نے کہا کہ اچھا ہم اکتوبر میں شادی کرنے کا ارادہ کررہے تھے تو ٹھیک ہے ہم جون میں کریں گے‘۔

Advertisement

جیا نے بتایا کہ میں نے امیتابھ سے کہا کہ آپ کو میرے والدین سے بات کرنی پڑے گی جس پر انہوں نے میرے والد کو بلایا اور ان سے بات کی لیکن میرے والد بہت خوش نہیں تھے کیونکہ میرے والد کبھی نہیں چاہتے تھے کہ میں شادی کروں۔

پوڈ کاسٹ میں جیا بچن نے شادی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ رشتے کو دیرپا بنانے کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور جسمانی کشش بہت اہم ہوتی ہے، میرے خیال میں آپ کو اپنے بہترین دوست سے شادی کرنی چاہیے۔

جیا بچن اپنی اگلی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی جو 2023 میں ریلیز ہوگی، فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں جبکہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر