Advertisement

ثانیہ مرزا سے علیحدگی؛ شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے گردش کررہی ہیں، اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پر  یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں،مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں لیکن اب اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے۔

ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے شعیب ملک نے مختصر کہا کہ ”افواہوں کو نظر انداز کریں“۔

ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کئے تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010ء میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں منعقد کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version