 
                                                                              بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے مسلسل فلمیں فلاپ ہونے کے باعث معاوضے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ فلموں میں اپنے معاوضے کو تیس سے چالیس فیصد تک کم کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو چلانے کے لیے نیا سسٹم لانا چاہیے تاکہ عوام سنیما گھروں کا رُخ کریں، عوام کا سنیما میں نہ آنا ان کی نہیں ہماری غلطی ہے کیونکہ ہم معیاری فلمیں نہیں بنا رہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ سنیما میں عوام کو واپس لانے کے لیے فلم بنانے پر پیسے کم لگاتا ہوں اور اب میں اپنے معاوضے میں تیس سے چالیس فیصد تک کمی کررہا ہوں
واضح رہے کہ اکشے کمار کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلمیں رکشا بندھن، رام سیتھو اور سمراٹ پرتھوی راج باکس آفس پر فلاپ ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ سیف اور ریتھک روشن کی وکرم ویدھا، عامر خان کی لال سنگھ چڈھا، پربھاس کی رادھے شیام بھی عوام کی توجہ حاصل نہیں کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 