
بالی وُڈ اسٹارز کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گذشتہ کئی مہینوں سے گردش کرتی نظر آ رہی ہیں۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شیر شاہ فلم کے بعد سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں لیکن ان دونوں نے ابھی تک اپنی شادی یا رشتے سے متعلق تصدیق نہیں کی ہے۔
تاہم انسٹاگرام پر اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کیارا شرماتے اور ہنستے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اب اس راز کو مزید نہیں چھپایا جا سکتا دیکھتے رہیں، جلد آ رہا ہے دو دسمبر میں۔
کیارہ کی اس پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے الگ الگ تبصرے کیے جارہے ہیں، اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا 2 دسمبر کو شادی کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کی اور سدھارتھ کی شادی، یہ تو پورے ملک کو پتا چل گیا ہے، کوئی دوسرا راز بتائیں، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ستیا پریم کی کتھا فلم کا گانا ریلیز ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News