پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ معروف اداکار فیروز خان اور محسن عباس حیدر پر لگے الزامات کی مکمل حقیقت کا علم نہیں۔
حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں فیروز خان اور محسن عباس حیدر پر لگائے گئے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مکمل طور پر دونوں کے معاملات کے اصل حقائق کا علم نہیں اور اسی وجہ سے وہ ان کے مسئلے پر بات نہیں کر سکتیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ دونوں اداکاروں پر لگائے گئے الزامات کس قدر سچے ہیں؟ میں صرف کسی کی تشدد کی تصاویر دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ مجرم کون ہے اور کون متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دونوں اداکاروں کے معاملے پر اس وقت ہی بہتر انداز میں بات کر سکتی ہیں جبکہ وہ دونوں فریقین سے بات کریں اور معاملات کی جانچ پڑتال کریں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سونیا حسین کے مطابق ماضی میں انہوں نے ایک بار فیروز خان سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق پوچھا تھا لیکن اس وقت اداکار نے انہیں بتایا تھا کہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان سب معاملات ٹھیک ہیں اور انہوں نے زیادہ تفصیل نہیں بتائی، اس لیے انہوں نے دوبارہ ان سے ذاتی زندگی سے متعلق کبھی نہیں پوچھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب انہوں نے محسن عباس حیدر کے ساتھ ایک گانے میں کام کیا تو ان کا گانا اداکار پر الزامات کی وجہ سے دو سال کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا اور اس وقت محسن عباس حیدر کو تمام منصوبوں سے الگ کردیا گیا اور ایک ایسا وقت بھی آیا جب اداکار کے پاس خوراک کھانے کے لیے پیسے بھی نہیں تھے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ سونیا حسین نے مزید کہا کہ جن افراد پر اس طرح کے الزامات لگتے ہیں، ان سے ہر طرح کے تعلق ختم کرنا، انہیں ہر چیز سے الگ کرنا مناسب نہیں، انہیں اس وقت مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے لوگوں کو اس وقت علاج کے لیے مدد دی جانی چاہیے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
