Advertisement
Advertisement
Advertisement

شان شاہد کی نئی فلم ضرار کب ریلیز ہو گی؟ اداکار نے بتا دیا

Now Reading:

شان شاہد کی نئی فلم ضرار کب ریلیز ہو گی؟ اداکار نے بتا دیا

پاکستان کے معروف  اداکار شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو ریلیز ہو گی۔

حال ہی میں اداکار نےبول نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اپنی نئی آنے والی فلم ضرار کے سفر اور کہانی سے متعلق دلچسپ باتیں بتائی ہیں۔

فلم کے کردار بارے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ ضرارایک ایسا کردار ہے جو پاکستان کے اندروانی اور بیرونی خطرات سے باخبر ہے، یہ کردار مشکلات سے نمٹتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا اسکپرٹ پاکستان کے موجودہ حالات سے ملتا جلتا ہے۔ یہ فلم اگر دوسال پہلے لگتی تو شاید لوگوں کو کہانی سمجھ نہ آتی۔ فلم میں مرکزی اداکارہ کرن ملک بطور صحافی نظر آئیں گی۔

 بول نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ سینیما میں اس وقت دی لیجنڈ آف مولا جٹ لوگ زیادہ دیکھنے آرہے ہیں۔ کیا اس سے آپ کی فلم ضرار کو فائدہ ہوگا؟

Advertisement

جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ سینیما کا رخ کرنے والے لوگ فلم اور فنکار سے رشتہ رکھتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملکی فلموں کو زیادہ بزنس دیتے ہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا زیادہ بزنس بیرون ملک میں ہوا ہے۔ فلم وار جب لندن میں ریلیز ہوئی تھی تو ریکارڈ بزنس کیا۔ پاکستان میں سیاسی حالات کی وجہ سے لوگ سینیما گھروں میں کم آتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ضرار کتنے کروڑ کا بزنس کرے گی ؟ جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ فلم ضرار میں کوشش کی ہے کہ اپنی تمام صلاحیتوں کو دیکھا سکوں۔ دعا ہے ہر لحاظ سے فلم کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم واحد فلم فیملی ہے جس کی تیسری نسل بھی فلم انڈسٹری میں آرہی ہے۔میرے بھائی اعجاز شاہد جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہے ان کی بیٹی نتالیا بھی جلد فلموں میں نظر آئیں گی۔

بول نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ضرار بین الاقوامی مارکیٹ میں بھارتی فلموں کا مقابلہ کرے گی؟

 اداکار شان شاہد نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو سب سے بڑا چیلنچ حکومتی مداخلت ہے۔ بھارتی حکومت فلموں کے اسکرپٹ بنانے پر اثر انداز ہوتی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ضرار بھارتی فلموں کا مقابلہ کرے گی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر