
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں سوشل میڈیا پر آگ کی مانند پھیل رہی ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔
انٹرنیٹ پر اس جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی 2010 میں ایک انتہائی متنازعہ منظر نامے میں ہوئی جس میں ایک اور خاتون نے شعیب ملک پر پہلی شادی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اپ ڈیٹس نے ان کے الگ ہونے کی افواہوں کو جنم دیا۔
کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے اب طلاق کی افواہوں کو ایک اور زاویہ دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ہیں جن کے ساتھ شعیب ملک نے بولڈ فوٹوشوٹ کروایا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی بنا پر صارفین کہہ رہے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ دونوں الگ ہوگئے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں یہ جوڑا دبئی میں چھٹیاں گزارنے گیا جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی لیکن ثانیہ مرزا نے نہیں کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ لمحات اسے مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ثانیہ مرزا اپنے سوشل میڈیا پر مشکل وقت کے بارے میں پوسٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن صارفین افواہوں پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News