
پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیٰحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے زیر گردش ہیں۔
حال ہی میں اداکار فرحان اور عروہ حسین اپنی نئی فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے پریس بریفنگ کے لیے ایک ساتھ نظر آئے۔
اس دوران صحافی نے فرحان سعید سے انوکھی درخواست کر دی۔
رپورٹر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ فلم ٹچ بٹن میں بٹن کھل رہا ہے یا ٹچ ہی ہے؟ جواب میں فرحان سعید نے کہا کہ ہماری فلم کی پوری ٹیم ہی ٹچ ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جس پر رپورٹر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو عروہ حسین اور آپ دونوں ہاتھ ملا کر دکھائیں۔
اس رپورٹر کی خواہش کو نظر انداز کرتے ہوئے اداکار فرحان نے اسے گھورتے ہوئے 3 مرتبہ کہا ٹھاکر صاحب اور زور سے ہنس دیے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران عروہ حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو، آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن تاحال دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News