Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار کو نایاب بیماری لاحق؛ مداح پریشان

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار کو نایاب بیماری لاحق؛ مداح پریشان

معروف بھارتی اداکار ورون دھون ایک نایاب بیماری کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ویسٹیبلر ہائپو فنکشن نامی بیماری لاحق ہے۔

اداکار نے بتایا کہ کس طرح ان کی صحت اس وقت بگڑ گئی جب انہوں نے عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد اور جگ جگ جیو کی پروڈکشن کے دوران بہت زیادہ محنت کی۔

ورون دھون اس بیماری کے بعد اپنے کاموں کے دوران وقفہ لیتے رہے، اور انہیں اداکاری کو روکنا پڑا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹیبلر ہائپو فنکشن نامی بیماری دماغ کے توازن سے متعلق ہے، یہ ایک مرکزی ویسٹیبلر نظام ہے، جو کسی ایک یا دونوں کانوں کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر غیر فعال کر دیتا ہے، اس کی وجوہات جینیات، زہر، وائرل انفکشن یا تکلیف دہ دھواں ہو سکتی ہیں۔

یہ سر کے صرف ایک طرف (یکطرفہ ہائپو فنکشن) یا دونوں اطراف کو متاثر کر سکتا ہے، یہ روزمرہ کی زندگی اور کام کاج کو متاثر کرتا ہے، جب اندرونی کان کا ایک حصہ غیر فعال ہوتا ہے، تو دماغ کو غلط پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

اس بیماری کی وجہ سے مریض کو حرکت کرتے ہوئے اچانک گرنے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ یادداشت اور راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر