Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار سجاد علی کا شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کو انوکھا تحفہ

Now Reading:

گلوکار سجاد علی کا شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کو انوکھا تحفہ

پاکستان کے لیجینڈری اور معروف گلوکار سجاد علی کے گانے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں اور پسند بھی کیا جاتا ہے۔

سجاد علی نے 1989 میں نورین نامی خاتون سے شادی کی اور ایک نئی زندگی کا آغاز کیا اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام زاؤ علی ہے۔

گلوکار نے اپنی شادی کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انوکھا تحفہ پیش کیا۔

سجاد علی نے اہلیہ کے ہمراہ بچپن کی اور حال کی ایک تصویر شیر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھے ہیں اور اسے ایسے دیکھ رہے ہیں جیسے کہ وہ ناراض ہے اور اسی پر انہوں نے لکھا کہ ’تم ناراض ہو‘؟ جبکہ دوسری تصویر حال ہی کی ہے جس میں انہیں اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ اور اس تصویر پر لکھا ہے کہ ’میرے کتنے پاس ہو‘۔

Advertisement

دراصل پہلی تصویر میں گلوکار کے ساتھ موجود ان کی اہلیہ ہی ہیں جو کہ بچپن کی تصویر ہے۔

سجاد علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ کیسے شروع ہوا اور کیسے چل رہا ہے، شادی کی سالگرہ مبارک ہو، بچپن میں ایسا کس نے سوچا تھا۔

Advertisement

سجاد علی کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر