
معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر نے خود کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا ہے۔
دو روز قبل اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ “ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے”۔
عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
کرن جوہر نے انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کے ساتھ شادی پر لی گئی ایک سیلفی شیئر کی جس میں انہوں نے ننھی بچی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل محبت سے بھرا ہوا ہے، بہت سارا پیار آپ کا انتظار کر رہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے عالیہ اور رنبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News