پاکستان کے معروف اداکار حسن احمد نجی معلومات شیئر کرنے پر اپنی بیوی سنیتا مارشل سے ناراض ہوگئے۔
حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر سے زیادہ کمانے کی بات کی۔
انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر سنیتا مارشل نے کہا کہ جب حسن سے میری شادی ہوئی تو میں پہلے ہی اچھا کام کر رہی تھی جبکہ انہیں کوئی کام نہیں مل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں نے حسن کی کوئی مدد نہیں کی اور انہیں اپنے طور پر پروجیکٹ میں کام ملا۔
اداکارہ نے کہا کہ حسن کو بہت محنت کرنی پڑی ہے، ان سب چیزوں کے لیے، لیکن انہوں نے سب اپنے بل بوتے پر کیا ہے۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ اداکار حسن کو پہلے بہت غصہ بھی آتا تھا اور اس لیے انہوں نے اپنا علاج کروایا ہے اور تھیراپی بھی لی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ حسن کو کام ملنے کے بعد لوگوں نے ان کے کردار کو ایسا پسند کیا کہ ہم بہار جاتے ہیں تو لوگ مجھے نہیں بلکہ انہیں پہچانتے ہیں ۔

اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار حسن نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ۔
انہوں نے کہا کہ میں اس انٹرویو کے بارے میں بات کرنا چاہتا تھا جو سنیتا مارشل نے دیا ہے، کیونکہ یہ ایک عوامی انٹرویو ہے اور میں اسے عوامی طور پر واضح کرنا چاہتا ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکار نے کہا کہ میری بیوی، سنیتا مارشل نے چند آراء پیش کیے جو ان کے واقعات کا اپنا ورژن ہیں، ان میں بہت سی باتیں غلط ہیں، چاہے وہ درست بھی ہوں لیکن انہیں پرائیویٹ رکھنا چاہئیے، کیونکہ یہ میاں بیوی کے درمیان کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ انٹرویو دیکھ کر لگتا ہے کہ مجھ پر ترس کھایا جارہا ہے جو میں نہیں چاہتا، میں ایک مضبوط آدمی ہوں اور اپنی جدوجہد کو شیئر کرنا میرا انتخاب ہے۔
واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل 2009ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس کامیاب جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
