
لیجنڈ فٹبالر وین رونی بھی شاہ رخ خان کے مداح نکلے
لیجنڈ فٹبالر وین رونی بھی بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن کیلئے قطر پہنچے جہاں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی۔
شو کے دوران لیجنڈ فٹبالر وین رونی نے شاہ رخ خان سے پٹھان فلم میں ان کے کردار سے متعلق پوچھا، جس کے جواب میں شاہ رخ نے وین رونی کو اپنی فلم اور اس کے کردار سے متعلق بتایا۔
مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟
AdvertisementHe is so warm 🥺🥺❤️🔥pic.twitter.com/MqNJG9pQkd
— MAHA SRK FAN (@MahaanSRK) December 18, 2022
اسی دوران شاہ رخ خان نے لیجنڈری فٹ بالر کو اپنا مقبول اسٹائل کرکے دکھاتے ہوئے وین رومی کو بھی سیکھایا، جس پر وہ کافی خوش نظر آئے۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جان ابراہم کس نئے لُک میں نظر آئینگے؟ ٹیزر جاری
واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان آئندہ برس 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News