 
                                                                              پاکستان کے نامور گلوکار بلال سعید نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو تحفہ دے دیا۔
گلوکار نے سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے نیا گانا “تین سال” ریلیز کردیا۔

اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔
بلال سعید کے گانے”تین سال” کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کے موقع پر ملنے والی دعاؤں اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ گانا میرے مداحوں کے لئے تحفہ ہے جو میرے بے حد قریب ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں بلال سعید کا پہلا گانا باری ریلیز ہوا تھا، جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 