
بھارتی اداکار رنبیر کپور کو بیٹی کے بڑے ہونے سے پہلے اپنے بڑھاپے کا ڈر ستانے لگا ہے۔
6 نومبر کو عالیہ بھٹ نے بیٹی کو جنم دیا تھا اس وقت سے عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور بیٹی کے ساتھ اپنا زیادہ تر وقت راہا کپور کی دیکھ بھال میں گزارتے ہیں۔
رنبیر کپورجہاں باپ بننے کے بعد بہت خوش ہیں، وہپں انہیں کئی خدشات نے بھی آگھیرا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی طرح رنبیر کپور نے بھی سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے فلم کیرئیر، صاحب اولاد ہونے اور دیگر کئی چیزوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
جب رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ باپ بننے کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی ہے، تو انہوں نے کہا، ’میں سوچ رہا ہوں کہ میں نے اتنا وقت کیوں لیا؟ مجھے سب سے بڑا افسوس اس بات کا ہے کہ جب میرے بچے 20 یا 21 سال کے ہوں گے تو اس وقت میں 60 سال کا ہوجاؤں گا۔
رنبیر کپور نے مزید کہا کہ کیا اس عمر میں اپنے بچوں کے ساتھ میں فٹ بال کھیل پاؤں گا؟ کیا میں ان کے ساتھ دوڑ پاؤں گا؟ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک الگ طرح کا تجربہ ہے۔
بھارتی اداکار نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے دادا راج کپور کی اداکاری کے نہیں بلکہ ان کی ہدایت کاری کے مداح ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے دادا کی فلم ’شری 420‘، ’آوارہ‘، ’جس دیش میں گنگا بہتی ہے‘ اور ’پریم روگ‘ کے مداح ہیں۔
رنبیر نے کہا کہ انہیں راج کپور کا پوتا ہونے پر بہت فخر ہے۔ کپور خاندان سے ہونے کی وجہ سے انہیں فلموں میں آسانی سے موقع ملا جب کہ دوسروں کو یہ تھوڑا مشکل لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News