Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف امریکی گلوکارہ کے ملازم پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

Now Reading:

معروف امریکی گلوکارہ کے ملازم پر فائرنگ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

منفرد اسٹائلنگ کی حامل امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتے کی رکھوالی پرمامور ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سُنادی گئی۔

مجرم نے فروری 2021 میں دیگر2 ساتھیوں کے ہمراہ گلوکارہ کے فرانسیسی بُل ڈاگ نسل کے کتے چھینتے ہوئے ان کی حفاظت پر مامور ریان فشر نامی ملازم کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

اس واردات کے بعد امریکی ریاست لاس اینجلس پولیس نے کہا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کتوں کو ان کی مالکہ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ بلیک مارکیٹ میں اس نسل کے کتوں کی مانگ کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گولی چلانے والے مرکزی مجرم 20 سالہ جیمز ہووارڈ جیکسن کو گزشتہ روز 21 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

رواں سال کے اوائل میں جمیز ہووارڈ جیکسن کو غلطی سے حراست سے رہا ہوجانے کے بعد دوبارہ گرفتارکیا گیا تھا اورحکام نے اسے ’کلریکل غلطی‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمیز ہووارڈ جیکسن کو پرتشدد فعل کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےمتاثرہ فریق کو انصاف فراہم کیا گیا ہے۔

حملے میں لیڈی گاگا کے کتوں کے محافظ کوسینے پرزخم آئے تھے اوربعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ واقعے میں پھیپھڑا بھی متاثرہوا۔

کُتے چھیننے میں شریک جیمزکے دیگر2 ساتھیوں کوپہلے ہی اس جرم میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

واقعے کے بعد لیڈی گاگا نے اپنے کتوں ’کوجی‘ اور’گستاؤ’ کی واپسی کے لیے تقریباً 8 کروڑ روپے کی انعامی رقم کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ واقعے میں گلوکارہ کی مادہ بُل ڈاگ ’مِس ایشیا‘ زخمی ریان فشر کی جانب بھاگنے کے باعث اغواء ہونے سے بچنے میں کامیاب رہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر