Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکارہ آئمہ بیگ کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

گلوکارہ آئمہ بیگ کا اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف

آئمہ بیگ کا اپنی صحت سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے والد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ جب میں نے والد کو میوزک سے وابستہ ہونے کا بتایا تو انہوں نے کہا کہ تم اپنے نام سے بیگ ہٹا دو۔

انہوں نے کہا کہ میوزک کیلئے نہ میرے والد نے نقد پیسے دیئے نہ آن لائن ٹرانسفر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کہانی سُنو‘ گانا آئمہ بیگ نے کس کی فرمائش پر گایا؟ گلوکارہ نے بتادیا

     آئمہ بیگ نے کہا کہ ’ان کے والد نے کہا کہ اگر تم میوزک فیلڈ کا حصہ بنو گی تو اپنے نام سے بیگ ہٹا دو۔ جس پرمیں نے وجہ پوچھی اور پھر کہا ٹھیک ہے ہٹا دیتی ہوں‘۔

Advertisement

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ ’ میوزک فیلڈ کو جوائن کرنے کے لئے میری والدہ نے میری طرف داری کی، والدہ نے والد کو سمجھایا کہ آپ ایک بار اس کا گانا سنیں، یہ اچھا گانا گاتی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے، آئمہ بیگ

  آئمہ کا کہنا تھا کہ ’ چونکہ ان کے والد کو خود بھی گانا گانے کا بے حد شوق رکھتے تھے ۔ جب انہوں نے میرا گانا سنا تو کہا ہاں بچی میں کچھ تو بات ہے اجازت دے دیتے ہیں ‘۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں گلوکارہ آئمہ بیگ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کس قسم کے شخص سے شادی کریں گی؟ کیا وہ بزنس مین، پولیس والا، شوبز سے تعلق رکھنے والا یا آرمی آفیسر ہوگا؟

جواب میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ مجھے اب کسی سے کوئی توقع نہیں بلکہ مجھے اپنی زندگی میں اب کسی مرد کی ہی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لیکن کوئی انسان آئے تو اُس کو اچھا ہونا چاہیے، فی الحال میں نے اپنی موسیقی سے شادی کر رکھی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر