Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق کے بعد پہلی بار مشہور جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر؛ ٹیزر جاری کردیا گیا

Now Reading:

طلاق کے بعد پہلی بار مشہور جوڑی ایک بار پھر اسکرین پر؛ ٹیزر جاری کردیا گیا

ماضی کی مقبول شوبز جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانٹک فلم ’بے بی لیشس‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اپنی طلاق کے دو سال بعد رومانوی فلم ’بے بی لیشس‘میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اگرچہ ماضی میں بھی ایک ساتھ اسکرین پر کام کر چکے ہیں لیکن طلاق کے بعد دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آنے والے ہیں جس کا ٹیزر شہروز سبزواری نے شیئرکیا۔

یہ فلم کوکونٹ پروڈکشن اور ٹینپ کی مشترکہ پیشکش ہے۔

گزشتہ ہفتے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اپنی فلم ’بے بی لیشس‘کی پہلی جھلک جاری کی تھی۔

Advertisement

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے کیپشن میں لکھا تھا کہ فروری 2023 میں ہمیں اس فلم بے بی لیشئیس سے منسلک ہوئے 12 سال ہو جائیں گے، آپ سب کے لیے یہ بتاتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ہم اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک پیش کر رہے ہیں۔

اس فلم کا پوسٹر دیکھ کر بہت سے لوگوں کو دکھ ہونے لگا کہ سائرہ اور شہروز کچھ سال پہلے تک میاں بیوی تھے اور اب وہ ایک فلم میں آن اسکرین جوڑے کے روپ میں نظر آئیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

Advertisement

یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

سائرہ یوسف کو پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے،جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر