پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن سلیم کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہ سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی ڈگری کے لیے امریکہ گئی تھیں اور بعد میں دبئی میں ملازمت کی، اس پر رشتے داروں نے بہت منفی باتیں کی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب میں نے شوبز انڈسٹری میں کیرئیر کا آغاز کیا تو مجھے مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ اب وہ ہی رشتے دار کال کر کر کے ساتھ سیلفیاں لینے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ مشہور ہوتی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق ایک باصلاحیت گھرانے سے ہے ان کی خالہ نازیہ حسن ہیں اور ان کے والد سابق کرکٹر سلیم یوسف ہیں۔
ایمن سلیم ڈرامہ سیریل ’پرستان‘، ’چپکے چپکے‘ اور کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News