
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اسکینڈل کے بارے میں کھل کر بات کرلی۔
سابقہ گلوکارہ اپنے اسکینڈل کے بعد زندگی میں بڑے تنازعات سے گزریں، جس کے بعد انہوں نے تمام مفادات کو چھوڑ کر دین کے نزدیک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
حال ہی میں وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اپنے اسکینڈل کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے اسکینڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک آزاد شخصیات کی مالک تھی، اور فیملی کو بغیر بتائے سب کام کرلیتی تھی۔
سابقہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ میری فیملی کی وجہ سے ہی ہوا، لیکن اس سانحے کے بعد لوگوں نے میرے ساتھ جو کچھ کیا، اس پر میرا بہت دل ٹوٹا، میں اس کے بارے میں بات نہیں کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر خاندان سے باہر بات کروں تو لوگوں کی باتوں اور برتاؤ سے میں بکھر گئی تھی، میرے دل سے خانہ کعبہ میں ان لوگوں کے لیے بہت بد عدائیں نکلیں جو صرف میری ویڈیوز کو لائکس کے لیے فارورڈ کرتے تھے، اور اپنے ویوز بنانا چاہتے تھے۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت جذباتی تھی مجھے بعد میں احساس ہوا کہ میں نے غلط کیا اور میں نے لوگوں کا انجام بھی دیکھا۔
اس سے قبل سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی۔
شیئر کی گئی تصویر میں سابقہ گلوکارہ نے اژدھے کو اُٹھایا ہوا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے شیر کے ہمراہ اپنی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شیر بپھرا ہوا تھا اور وہ انکو سہلا رہی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا تھا کہ یہ لوگ شیر کو میرے پاس اس لیے لے کر آئے تھے کہ یہ بہت ہائپر (بپھرا ہوا) تھا، شیر کو گھر میں رکھنا بالکل بھی درست نہیں ہے، یہ جنگلی جانور ہے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News