
بھارت کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنی اور ارجن کپور کی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے اپنے نئے شو موونگ ان ود ملائیکہ میں اپنی اور ارجن کپور کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بارے میں بات کی ہے، مجھے لگتا ہے میں رشتے بنھانے میں بہتر انسان ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی جو فیصلہ کیا ہے وہ صرف اس لیے کہ میں خوش رہنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج جو انسان میری زندگی میں ہے وہ مجھے خوش رکھتا ہے، اور مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ دنیا اس کے بارے میں کیا سوچتی ہے۔
واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل ملائیکہ اروڑا اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔
شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News