
پاکستان کی معروف اداکارہ صدف کنول کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک شہروز سبزواری کو کوئی تحفہ نہیں دیا۔
حال ہی میں اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے سوال کیا کہ رشتے کے آغاز میں آپ دونوں نے ایک دوسرے کو کیا تحائف دے؟
سوال کے جواب میں شہروز سبزواری نے کہا کہ میں نے صدف کو جو پہلا تحفہ دیا تھا وہ مجھے آج تک یاد ہے کیونکہ وہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا، وہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اسی وقت صدف کنول نے کہا کہ شہروز نے انہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک شہروز سبزواری کو کوئی تحفہ نہیں دیا ہے، اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا۔
صدف نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ میں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دیے ہوں گے۔
اداکارہ نے میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف گفٹ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News