
معروف بھارتی اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ایجنسی نے طلب کرلیا
بھارت کی معروف اداکارہ راکل پریت سنگھ کو منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی ایجنسی نے طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریت سنگھ کو پیر کے روز طلب کیا ہے جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے قبل تیلگو فلم انڈسٹری کے متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
راکل پریت سے رانا داگوپتی اور دیگر دس افراد کے ساتھ پانچ سالہ پرانے کیس پر پچھلے برس بھی تفتیش کی تھی۔
واضح رہے کہ تلنگانہ ایکسائز اور پروہیبیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2017 میں 30 لاکھ انڈین روپے کی منشیات پکڑی تھی اور پریت سنگھ کا تعلق بھی اس منشیات سے ظاہر کیا گیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کے ساتھ بھارت راشٹرا سامیتی کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کو بھی ایک دوسرے کیس میں سمن بھجوائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راکل پریت کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
روہت ریڈی پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر دو افراد کے ساتھ ایک فلمی شخصیت کی پارٹی میں شرکت کی تھی جہاں منشیات کو استعمال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News