طوبیٰ انور کا نئے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور نامور ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔
اداکارہ و ماڈل طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے لکھا کہ کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ انور کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
طوبیٰ انور نے انسٹا اسٹوریز میں لکھا کہ ملنے والے پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں یہاں شیئر بھی نہیں کرسکتی، میں پچھلے کئی ماہ سے یہ سب برداشت کررہی ہوں، یہ حرکت دوسروں کو پریشان کرنے والی ہے۔

انہوں نے خوفزدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کوئی میرا نمبر ٹریس کرکے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے اور مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا دے، یہ سب حد سے زیادہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔
طوبیٰ انور نے مزید لکھا کہ دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انھیں ہراساں کرنا بند کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
