Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی؛ عرفی جاوید شیزان کی حمایت میں سامنے آگئیں

Now Reading:

بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی؛ عرفی جاوید شیزان کی حمایت میں سامنے آگئیں

 بھارت کی مشہور اداکارہ عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ اداکارہ تنیشا خودکشی کیس میں گرفتار اداکار شیزان خان کو تنیشا کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ ‘ہاں شیزان غلط ہوسکتا ہے، ہو سکتا ہے اس نے تنیشا کو دھوکا دیا ہو لیکن ہم شیزان کو اس کی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے کیو نکہ آپ کسی کو ساتھ نہیں رکھ سکتے جب تک وہ ساتھ رہنا نہیں چاہتا ہو۔’

عرفی نے لڑکیوں پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کوئی بھی اس قابل نہیں ہے کہ آپ اپنی قیمتی زندگی دے دیں، کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوگئی ہے لیکن مجھ پر یقین کریں ایسا نہیں ہوتا۔’

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان لوگوں کے بارے میں سوچیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں یا صرف اپنے آپ سے محبت کرنے کی کوشش کریں، اپنے ہیرو خود بنیں، پلیز تھوڑا سا وقت دیں، خودکشی کے بعد بھی دکھ ختم نہیں ہوتے جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ اور بھی زیادہ تکلیف اٹھاتے ہیں۔’

Advertisement

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا  تھاجس کے بعد شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر