پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا پنجابی گانا ’چال‘ جاری کردیا گیا ہے۔
نئے گانے کی ویڈیو یوٹیوب پر شئیر کی گئی ہے۔
گانے کے بول کرک (Krick) نے لکھے جبکہ ہدایت کاری رکی ایم کے (Ricky Mk) نے کی ہے۔
گانے کو **راجستھان ** میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ گانے میں Siddharth Sharma اور Palomi Insa دھنوں پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں راحت فتح علی خان کی گرفتاری؛ گلوکار نے 11 سال بعد وجہ بتادی
کافی عرصے کے بعد استاد راحت فتح علی خان کا یہ گانا سامنے آیا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اس گانے کو بے حد شاندار انداز میں بنایا گیا ہے اور اسے بھی ان کے مقبول ترین گانے ’ضروری تھا‘ جیسی مقبولیت حاصل ہوگی۔
چال گانے نے سوشل میڈیا پرریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں نہ صرف لاکھوں ناظرین حاصل کیے بلکہ خوب داد بھی سمیٹی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News