آج کل سوشل میڈیا تک آسان رسائی کے باعث باصلاحیت افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وارئرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شہر مہابلیشور کی سڑکوں پر ایک بزرگ خاتون لتا منگیشکر کا ’سنو سجنا پاپیے نی‘ گا نا گا رہی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
مختصر کلپ میں خاتون کو 1966 کی فلم آئے دن بہار کا گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی آواز اتنی سریلی ہے کہ سننے والے سنتے رہ گئے۔
مہابلیشور کے پنچگنی میں پارسی پوائنٹ کے قریب کھڑے ہو کر گانا گانے والی خاتون کی وائرل ویڈیو کو آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد 600 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔
صارفین کی جانب سے خاتون کی تعریفیں کی گئیں اور کہا گیا کہ یہ ہوتا ہے اصل ٹیلنٹ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News