Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبو کی نئی فلم کے پوسٹر میں ایسا کیا جسے صارفین نے دیکھتے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

تبو کی نئی فلم کے پوسٹر میں ایسا کیا جسے صارفین نے دیکھتے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو کو اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے ایکشن سے بھرپور فلم ’کتے‘ میں لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ، ارجن کپور، تبو، کونکنا سین شرما اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کُمد مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھردواج شامل ہیں۔

اجے دیوگن اسٹارر دریشم ٹو کی کامیابی کے بعد تبو کی دوسری فلم آئندہ سال 13 جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

 تبو نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’13 جنوری‘ کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے فلم پوسٹر کے کیپشن میں لکھا کہ ’کمینو کی دُنیا کے لالچی کُتے۔‘ اداکارہ کی جانب سے پوسٹر شیئر کیا گیا تو صارفین کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب فلم کے نام میں بھی گالم گلوچ کا استعمال کیا جائے گا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فلم کا نام مختلف ہونا چاہیے تھا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ارجن کپور کو چھوڑ کر سب ہی اچھے اداکار ہیں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ارجن کپور اور تبو پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے جبکہ نصیر الدین شاہ ممکنہ طور پر ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

فلم کے پروڈیوسر وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ ’نصیر الدین شاہ، تبو، ارجن کپور اور کونکنا سین شرما نے شاندار اداکاری کی ہے میں اب فلم کی ریلیز کے لیے ناظرین کو مزید انتظار نہیں کرواسکتا، امید ہے ایکشن سے بھرپور فلم مداحوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی اجے دیوگن، اکشے کھنہ اور تبو کی فلم ’دریشم ٹو‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر