
کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور ماہانہ اخراجات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دونوں بچوں کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا ہے۔
کراچی کے ضلع شرقی کی فیملی کورٹ میں اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت اور حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فیروز خان کو بیٹے سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کو بڑی پیشکش
عدالت نے اداکار فیروز خان کو حکم دیا کہ بچوں کی کفالت کیلئے بیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار ماہانہ اور بیٹی فاطمہ کو 30 ہزار روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں۔
عدالت نے ہر ماہ کی 14 تاریخ کو رقم دینے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News