فلم کے سیٹ پر اداکارہ کی خودکشی: معروف بھارتی اداکار گرفتار
فلم کے سیٹ پر اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی کے معاملے پر معروف بھارتی اداکارشیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ تُنیشا شرما نے بروز ہفتہ ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کی۔
آنجہانی اداکارہ کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے دوست شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا۔اب اطلاعات ہیں کہ بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے شیزان خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر شیزان خان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے شیزان خان کا موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کرلی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنیشا کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تنیشا کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر شیزان نے بتایا تھا کہ ان کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بھارتی میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ جب تنیشا کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی والدہ بھی وہاں پہنچیں اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ تنیشا بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا تھا، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
